خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

پشاور میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈرعبدالرحیم سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ…

پشاور میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈرعبدالرحیم سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن کے دوران شدیدفائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور ہلاک دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھاکہ دہشت گردوں سے مقابلے میں مادر وطن کے 4 بہادر بیٹے شہید ہوگئے جن میں صوابی کا 24 سالہ سپاہی محمد ادریس، کوہاٹ کے 34 سالہ سپاہی بادام گل شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر تاج میر شاہ اور اے ایس آئی محمد اکرم بھی شہدا میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد کمانڈر عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، حکومت نے اس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی، وہ متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر 26 مئی کو کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ شہید کی شہادت کا ذمہ دار تھا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں