خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نئے منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیاسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پانچ خوارج کو ہلاک کردیاپنجاب اورعمان کا زراعت، ماہی گیری میں تعاون بڑھانے پر اتفاقنائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگوخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت کاری سے صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم پیشرفتپاکستان کی معیشت رواں سال 4 فیصد بڑھنے کی توقع ہے: وزیرخزانہجھنگ:انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، شالیمار ٹائیگر، ربوہ کرکٹ کلب اور گیلانی کرکٹ کلب فاتحخواتین انڈر 19 سہ فریقی سیریز: پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان میچ فیصل آباد میں جاری
متفرق

پنجاب اورعمان کا زراعت، ماہی گیری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات کی۔ عمان کے وزیر زراعت وماہی گیری اور آبی وسائل…

پنجاب اورعمان کا زراعت، ماہی گیری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات کی۔

عمان کے وزیر زراعت وماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

عمان کے وزیر سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔

ملاقات میں پنجاب اور عمان کے درمیان زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب اور عمان حکومت کے درمیان زراعت، ماہی گیری اور لائیوسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے پنجاب میں پہلا شریمپ سنٹر قائم کرنے کی پیشکش کی۔

ملاقات میں دودھ اور گوشت کیلئے مویشیوں کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مسقط کو پنجاب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سے ہنرمند افرادی قوت کی مسقط آمد پر پابندی اٹھانے کے لئے اقدامات کی تجویز دی۔

عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے ویزا پابندی اٹھانے کی تجویز پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہزاروں نوجوان ٹریننگ لے چکے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں