خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایتجھنگ: احمد پور سیال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 40 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، چھینی گئی موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد، فرار ملزم کی تلاش جاریجھنگ: گوجرہ روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت دو افراد زخمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقلڈی پی او جھنگ کے اردل روم میں محکمانہ احتساب، ایک جونیئر ٹریفک وارڈن اور کانسٹیبل برخاست، متعدد افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں ،اچھی کارکردگی پر انعامات کا اعلانجھنگ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 2027ء: میڈیا اتحاد گروپ کا تمام نشستوں پر امیدوار اتارنے کا فیصلہڈی پی او جھنگ کا سکیورٹی برانچ کی کارکردگی کا جائزہ، غفلت، کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت محکمانہ کارروائی کا انتباہجھنگ صدر کے سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید آپریشن تھیٹر کا افتتاح، مویشی پال حضرات کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفتحکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا موقف ہر پاکستانی کی آواز ہے:وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے اصولی موقف کی تعریف کی ہے ۔ آج (اتوار) لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے…

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا موقف ہر پاکستانی کی آواز ہے:وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے اصولی موقف کی تعریف کی ہے ۔

آج (اتوار) لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات میں انہوں نے محسن نقوی پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وقارہرچیز سے پرمقدم ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا موقف ہر پاکستانی کی آواز ہے اورمحسن نقوی نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے سامنے چوبیس کروڑ پاکستانیوں کی ترجمانی کی ہے ۔وزیرداخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کے دوران وزیراعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جلد اچھی خبر سننے کو ملے گی۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ ہم پاکستان اور کرکٹ کی فتح کے خواہشمند ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں