خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
کھیل

گھڑ سواری میں پاکستان کا شاندار اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں دوبارہ سرفہرست

گھڑ سواری کے شعبے میں پاکستان نے ایک اور شاندار تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان گھڑ سوار عثمان خان نے عالمی سطح پر ایک بار پھر قومی پرچم…

گھڑ سواری میں پاکستان کا شاندار اعزاز، عثمان خان عالمی رینکنگ میں دوبارہ سرفہرست

گھڑ سواری کے شعبے میں پاکستان نے ایک اور شاندار تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان گھڑ سوار عثمان خان نے عالمی سطح پر ایک بار پھر قومی پرچم کو سربلند کرتے ہوئے ایونٹنگ کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن نے مڈل ایسٹ و افریقہ ایونٹنگ زون کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق عثمان خان کو ایک بار پھر اس زون کا ٹاپ رائیڈر قرار دیا گیا ہے۔ عثمان خان نے ایونٹنگ کے مقابلوں میں اپنی مسلسل شاندار کارکردگی کی بدولت دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کی رینکنگ میں مجموعی طور پر چھ ایونٹنگ زونز شامل ہیں، جن میں مڈل ایسٹ و افریقہ زون بھی شامل ہے۔ عثمان خان اس سے قبل بھی 2019 سے 2021 تک اسی زون میں نمبر ون پوزیشن پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

عثمان خان کی اس تازہ کامیابی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں اور محدود وسائل کے باوجود بین الاقوامی میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں