خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
بین الاقوامی

ہندوتوا کے زیر تسلط بھارت میں اقلیتوں کیلئے زمین مزید تنگ کر دی گئی ،ریاست بہار میں سماجی بائیکاٹ کا بھی اعلان

بھارت کی ریاست بہار میں مسیحی برادری کو مبینہ طور پر سماجی بائیکاٹ، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹوں اور ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے دبائو کا سامنا ہے۔ عالمی میڈیا ادارے ٹی…

ہندوتوا کے زیر تسلط بھارت میں اقلیتوں کیلئے زمین مزید تنگ کر دی گئی ،ریاست بہار میں سماجی بائیکاٹ کا بھی اعلان

بھارت کی ریاست بہار میں مسیحی برادری کو مبینہ طور پر سماجی بائیکاٹ، مذہبی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹوں اور ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے دبائو کا سامنا ہے۔

عالمی میڈیا ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق بہار میں بعض مسیحی خاندانوں کو ہندو انتہاپسند عناصر کی جانب سے سماجی بائیکاٹ کا سامنا ہے، جبکہ انہیں مبینہ طور پر مذہبی رسومات کی ادائیگی سے روکنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مسیحی برادری پر ہندو مذہب اختیار کرنے کے لیے دبا ئو ڈالے جانے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں مبینہ طور پر بعض ہندو انتہاپسند عناصر نے مسلمانوں اور عیسائیوں کو برابر کا حق دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں معاشرے کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ اگر یہاں چرچ قائم ہوا ہے تو مستقبل میں مسجد بھی بن سکتی ہے، اس لیے وہ عیسائی برادری کو یہاں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

رپورٹ میں بہار کی مسیحی برادری کو درپیش صورتحال کے حوالے سے مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق خدشات بھی اجاگر کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں مذہبی اور سماجی تقسیم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے الزامات طویل عرصے سے سامنے آتے رہے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والے حلقے اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہیں۔

بھارت میں اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کی صورتحال پر عالمی سطح پر بھی مسلسل بحث جاری ہے، جبکہ مختلف رپورٹس میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جاتی رہی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں