چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی جس نے برطانیہ میں منعقدہ مشق کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ کیمبرین پیٹرول، جسے عالمی سطح پر سب سے زیادہ چیلنجنگ فوجی مشقوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے میں 143ٹیموں نے شرکت کی۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی جس نے برطانیہ میں منعقدہ مشق کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
کیمبرین پیٹرول، جسے عالمی سطح پر سب سے زیادہ چیلنجنگ فوجی مشقوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے میں 143ٹیموں نے شرکت کی۔
پاک فوج کے دستے نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کا نام بلند کرنے پر ٹیم کی شاندار کامیابی کی تعریف کی۔
کیمبرین پیٹرول مشق، برطانیہ کے علاقے وسطی ویلز کے پرپیچ پہاڑی علاقے میں کی جاتی ہے، جس کے دوران شریک ٹیمیں جسمانی برداشت، حکمت عملی اور ذہنی صلاحیتوں کے مشکل امتحان سے گذرتی ہیں۔
جس کے دوران ٹیم ورک، قیادت، نظم و ضبط، ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جو فوجی مہارت کے لئے بنیادی معیار ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *