احد چیمہ کا نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ
اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بہتر بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں انٹرنیشنل…

اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بہتر بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے علاقائی نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ و وسطی ایشیا، عماد این فاخوری سے ملاقات کے دوران کہی۔
وفاقی وزیر نے طویل مدتی ہاؤسنگ فنانس کو مضبوط بنانے، سستی رہائش تک رسائی کو وسعت دینے اور ڈیولپرز کے لیے مالی اعانت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آئی ایف سی کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ملاقات میں جدید گوداموں، ویلیو چین فنانسنگ اور الیکٹرانک ویئرہاؤس رسیدوں کے ذریعے کسانوں کی مالی وسائل تک رسائی بہتر بنانے سمیت زراعت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالی وسائل تک رسائی بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


