اسلام آباد میں قیمتی پتھروں اور جواہرات کا ایک شہر قائم کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ قیمتی پتھروں سے متعلق وزیراعظم کی کمیٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا جس کی صدارت صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کی۔ اجلاس میں قیمتی پتھروں کے موثر استعمال کے لئے
اسلام آباد میں قیمتی پتھروں اور جواہرات کا ایک شہر قائم کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ قیمتی پتھروں سے متعلق وزیراعظم کی کمیٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا جس کی صدارت صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کی۔
اجلاس میں قیمتی پتھروں کے موثر استعمال کے لئے ادارہ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس میں قیمتی پتھروں کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی سہولت کاری اور جیم سٹون ایکسپورٹ پروسیسنگ سنٹر کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مزید برآں بین الاقوامی ائیر پورٹس پر بھی قیمتی پتھروں اور زیورات کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *