اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا اجرا کر دیا
قانون و انصاف اور انسانی حقوق کے وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ملک بھر میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے قومی فریم ورک کا اجرا کر دیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد…

قانون و انصاف اور انسانی حقوق کے وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ملک بھر میں کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے قومی فریم ورک کا اجرا کر دیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں، بالخصوص بچیوں کو کم عمری کی شادیوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون لازمی نوعیت کا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
انہوں نے بچیوں کو تعلیم اور معاشی ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


