خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمتوزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحدی واقعے سے متعلق افغان طالبان کا جھوٹا بیان مسترد کر دیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا اجلاسبین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہارجرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیاافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئیشزہ فاطمہ کا ورچوئل دنیا میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور
جھنگ

جولائی سے ابتک کرنٹ لگنے کے 136 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں،7 افراد جان کی بازی ہار گئے انجینئر علی حسنین

مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ایمر جنسی کے حوالے سے حفاظتی تدابیر سیکرٹری پنجاب ایمر جنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122جھنگ انجینئر علی حسنین کی…

جولائی سے ابتک کرنٹ لگنے کے 136 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں،7 افراد جان کی بازی ہار گئے انجینئر علی حسنین

مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ایمر جنسی کے حوالے سے حفاظتی تدابیر سیکرٹری پنجاب ایمر جنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122جھنگ انجینئر علی حسنین کی طرف سے دوران بارش ممکنہ ایمر جنسی کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری مون سون کے دوران ریسکیو 1122 جھنگ نے بارش کے موسم میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔ موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں اربن فلڈ بجلی کا کرنٹ، آسمانی بجلی اور کمزور بلڈنگ اور چھتیں، جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے جن سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ بارش کےدوران بجلی کی تاریں اور کھمبے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ بجلی کی تاروں یا کھمبوں کو مت چھوئیں۔ بجلی کی ٹوٹی ہوئی تاروں سے ہوشیار رہیں بارش کے دوران برقی آلات استعمال کرتے وقت لازمی احتیاط کریں یکم جولائی سے ابتک کرنٹ لگنے 136 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں 35 افراد کو ہسپتال منتقل کیا، 07 افراد جان کی بازی ہارگئے اور 94 آفراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی
بارش کاپانی خطرناک ہو سکتا ہے، پانی کا تیز بہاؤ سڑکوں پر کھڑا پانی اور پانی میں چھپی رکاوٹوں سے اجتناب کریں۔ خاص طور پر بچوں کو بارش میں نہانے سے روکیں بارش کے پانی میں چلنے سے گریز کریں۔ دوران بارش اہستہ گاڑی چلائیں اور چھوٹے گیئر کا استعمال کریں۔ ہیڈ لائٹس اور فوگ لائٹس آن رکھیں اچانک بریک لگانے یا تیز رفتاری سے گریز کریں۔ دریاوں اور ندی نالوں پر جانے گریز کریں۔ بارش دریاؤں اورندی نالوں میں تغیانی کا بحث بنتی ہے جو کہ ایک اہم خطرہ ہے لہذ اور دریاؤں اور ندی نالوں سے دور رہیں پرانی یا کمزور بلڈنگ اور چھتیں بارش کے پانی کے وزن سے
گر سکتی ہیں۔ پرانی یا کمزور چھتوں کے نیچے رہناخطرناک ہو سکتا ہے بیرونی احتیاطی تدابیر تیز ہواؤں
اور بارش کے دوران درخت اور بل بورڈ گر سکتے ہیں یاٹوٹ سکتے ہیں ان سے احتیاط لازمی کریں درختوں یابل بورڈز کے نیچے کھڑے رہنے سے گریز کریں۔ بارش اورتیز ہواؤں کے دوران کھلے علاقوں کے شہری ان رہنماخطوط پر عمل کر کے خطرات کو کم کر سکتے ہیں اور اپنی حفاظت اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ یاد رہے ریسکیو 1122 جھنگ بارشوں اورہںنگامی صورتحال میں مدد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں