دیہی علاقوں میں ماحول کو صاف ستھرا اور مثالی بنانے کےلئے صفائی آپریشن جاری۔
وزیراعلی پنجاب کے خصوصی پروگرام "اب گاؤں چمکیں گے" کے حوالہ سے مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں حکومت پنجاب کے انقلابی…

وزیراعلی پنجاب کے خصوصی پروگرام “اب گاؤں چمکیں گے” کے حوالہ سے مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی کی ہدایت پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں حکومت پنجاب کے انقلابی پروگرام “اب گاوں چمکیں گے ” کے تحت جاری صفائی ستھرائی کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز مختلف یونین کونسلز میں از خود وزٹ کرکے صفائی کے حوالے سے عملدرآمد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے کہا ہے کہ دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔اس ضمن میں دیہاتوں میں “اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام کی جاری تمام انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دیہی علاقوں میں ماحول کو صاف ستھرا اور مثالی بنانے کےلئے شہر کی طرز پر صفائی آپریشن کیا جارہا ہے


