728 x 90

سابق فوجی افسران کا بھارت کی کسی بھی جارحیت پر مادر وطن کے دفاع کا عزم

سابق فوجی افسران کا بھارت کی کسی بھی جارحیت پر مادر وطن کے دفاع کا عزم

پاکستان کی مسلح افواج کے سابق سینئر فوجیوں نے بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مسلح افواج کے ساتھ مادروطن کے چپے چپے کا دفاع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ریٹائرڈ میجرجنرل جاوید اسلم طاہر نے  راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت

پاکستان کی مسلح افواج کے سابق سینئر فوجیوں نے بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں مسلح افواج کے ساتھ مادروطن کے چپے چپے کا دفاع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ریٹائرڈ میجرجنرل جاوید اسلم طاہر نے  راولپنڈی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے دریائے سندھ کا پانی بند کرنے اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بہانے پہلگام فالس فلیگ آپریشن خود شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے بیس لاکھ سے زائد ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے دفاع کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو اس کا پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے ایک حکم پر ہم بحری، فضائی اور بری محاذ پر اپنی مسلح افواج کے ہمراہ لڑنے پہنچ جائیں گے۔

ائیروائس مارشل ریٹائرڈ فہیم ارشد نے کہا کہ ہماری فضائیہ ٹیکنالوجی اور افرادی قوت میں بھارتی ائیرفورس سے کہیں آگے ہے اور ہم نے 2019 ء میں اس کو ثابت کیاہے۔

ایکس سروس مین آزاد جموں و کشمیر شاخ کے صدر بریگیڈیئرریٹائرڈ سردار محمد زرین خان نے بھی پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos