صدرآصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا اور عوام کوان کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان، اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کیلئے
صدرآصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو ماتاریلا اور عوام کوان کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان، اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کیلئے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ میںیورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *