خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
احد چیمہ کا نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پانی اور زرعی نظام بہتر بنانے کے لیے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قرضوں کی منظوریامریکہ کی متعدد ریاستیں شدید طوفان کی لپیٹ میں، معمولاتِ زندگی متاثرترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی صنعت میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطاعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا اجرا کر دیاوزیراعظم کی ایس ایم ایز کے لیے بینک فنانسنگ کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی ہدایتجھنگ میں بھٹہ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، آٹھ ماہ سے ڈی وی سی اجلاس نہ بلانے پر تشویشجھنگ میں گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی چیکنگ، ریفلیکٹر ٹیپس اور بیک لائٹس کے بغیر چلنے والی ٹرالیوں کے چالان، متعدد بند
معیشت

معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد میں اضافہ

حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4…

معاشی اصلاحات سے سرمایہ کاری اور عالمی اعتماد میں اضافہ

حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور عالمی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سالانہ 22 فیصد اضافہ کے ساتھ 936 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس دوران لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں 24 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ غیر ملکی ملکیتی کمپنیوں کے منافع میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 1,035، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 352 فارن کمپنیاں رجسٹر کیں۔

رواں مالی سال گوگل، علی بابا اور ترک پٹرولیم نے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں توسیع کی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی نجکاری میں ترکیہ، چین اور سعودی عرب کی خاطر خواہ دلچسپی بھی دیکھنے میں آئی۔

دریں اثنا، رواں ماہ منعقدہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوران 13 معاہدے طے پائے، جو بین الاقوامی کان کنی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں