728 x 90

وزیراعظم کا یونیورسل ہیلتھ کوریج میں بہتری کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کا یونیورسل ہیلتھ کوریج میں بہتری کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بارے میں عالمی اقدامات میں بہتری کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار انہوں نے آج یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے کے موقع پر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کا موضوع ہے ” صحت حکومت کی ذمہ داری” اس سے

وزیراعظم شہباز شریف نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بارے میں عالمی اقدامات میں بہتری کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار انہوں نے آج یونیورسل ہیلتھ کوریج ڈے کے موقع پر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال کا موضوع ہے ” صحت حکومت کی ذمہ داری” اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ حکومتیں بنیادی صحت کے منصوبوں اور بنیادی ضرورتوں جیسے خوراک، رہائش اور تعلیم کی بھی ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور حکومت یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم معاشرتی او ر اقتصادی حیثیت کا لحاظ کئے بغیر سب شہریوں کیلئے صحت کے نظام تک رسائی ممکن بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت پر کوئی بھی سمجھوتہ سکیورٹی، خوشحالی اور ترقی پر سمجھوتہ تصور ہوگا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos