خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

وزیر خزانہ اور سٹی بنک قریبی تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر متفق

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی بدلتی ہوئی معاشی صورتحال کے بارے میں گہر ی آگاہی پیدا کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پائیدار سرگرمیوں اور اعلیٰ سطح پر ان…

وزیر خزانہ اور سٹی بنک قریبی تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر متفق

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی بدلتی ہوئی معاشی صورتحال کے بارے میں گہر ی آگاہی پیدا کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پائیدار سرگرمیوں اور اعلیٰ سطح پر ان کی شمولیت پر زور دیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں سٹی بینک کے کنٹری آفیسر حبیب یوسف کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران خودمختار نظام کے تحت قرضوں کی فراہمی اور حکومت اور سٹی بینک کے درمیان تعاون کے ممکنہ راستوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان تاریخی طور پر عالمی بینکوں کے لیے ایک اہم مارکیٹ رہا ہے۔

انہوں نے مسلسل مصروفیت، ادارہ جاتی عزم اور ملک کی اصلاحات اور مالیاتی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے نظام قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران وزارت خزانہ کی ٹیم نے مارکیٹ کے موجودہ حالات اور پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال کا ایک جائزہ پیش کیا۔

دونوں فریقوں نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے اور قریبی تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

سٹی بینک کی ٹیم نے پاکستان کی مالیاتی حکمت عملی اور وسیع تر اقتصادی مقاصد کی حمایت پر مبنی تعمیری بات چیت پر آمادگی ظاہر کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں