728 x 90

پاکستان اورعالمی بینک کا سموگ کے مسئلے سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

پاکستان اورعالمی بینک کا سموگ کے مسئلے سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

پاکستان اور عالمی بینک نے باہمی تعاون کے ذریعے سموگ کے مسئلے سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنجی بن حسین کے درمیان آج (جمعرات) اسلام آباد میں ہوا۔ اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عالمی بینک اور سی ڈی اے کی

پاکستان اور عالمی بینک نے باہمی تعاون کے ذریعے سموگ کے مسئلے سے نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنجی بن حسین کے درمیان آج (جمعرات) اسلام آباد میں ہوا۔

اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عالمی بینک اور سی ڈی اے کی ایک مشترکہ ٹیم سموگ پر قابو پانے کیلئے منصوبہ تیار کرے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے ہوا کے معیار میں بہتری لانے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت دارالحکومت میں انسداد سموگ کی مشینیں نصب کرنے پر بھی غور کررہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کچی آبادیوں اور دیہی علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو صاف پانی اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات مہیا کرنا ہمارے اہداف میں شامل ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos