پاکستان اور چین نے علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لئے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ آج (منگل) بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ وانگ زی کے درمیان تفصیلی مشاورت کے دوران کیا۔ فریقین نے جنوبی ایشیاء کی
پاکستان اور چین نے علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لئے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ آج (منگل) بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ وانگ زی کے درمیان تفصیلی مشاورت کے دوران کیا۔
فریقین نے جنوبی ایشیاء کی موجودہ صورتحال، پاک چین دوستی کے مستقبل اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماوں نے پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار تزویراتی شراکت داری اور آہنی دوستی کا خیرمقدم کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام امورپر ایک جیسے خیالات پر اطمینان کااظہار کیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *