وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامہ پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، تاکہ شہریوں کو سفری سہولت میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام بس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامہ پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں، تاکہ شہریوں کو سفری سہولت میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں ضلع بھر کے تمام بس اسٹینڈز اور اڈوں پر کرایہ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کر دیے گئے ہیں، تاکہ مسافروں کو مقررہ کرایوں سے مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کر رہی ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے، کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے یا مسافروں سے بدسلوکی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانے اور گاڑیوں کے خلاف ایکشن بھی شامل ہوگا۔
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے مختلف بس اسٹینڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا اچانک دورہ کیا اور موقع پر موجود مسافروں سے کرایوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زیادتی یا زائد کرایہ وصولی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی سہولت اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *