امریکہ میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز گلوبل فانڈیشن کی خواتین ونگ نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکہ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کی صدارت اوورسیز پاکستانیز گلوبل فانڈیشن کی خواتین…

اوورسیز پاکستانیز گلوبل فانڈیشن کی خواتین ونگ نے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکہ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
تقریب کی صدارت اوورسیز پاکستانیز گلوبل فانڈیشن کی خواتین ونگ کی صدر طاہرہ دین نے کی۔
اس موقع پر خواتین نے پاک فوج اور شہدا پاکستان کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔
طاہرہ دین نے کہا کہ خواتین کو ان شہدا پر فخر ہے جنہوں نے وطن کی حرمت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔


