728 x 90

ایئر پنجاب: پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن کے آغاز کی منظوری

ایئر پنجاب: پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن کے آغاز کی منظوری

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک کی پہلی صوبائی ایئرلائن “ایئر پنجاب” کے آغاز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ہفتہ کے روز لاہور میں پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن اور پہلی بلٹ ٹرین منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیرِ اعلیٰ نے لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین منصوبے

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملک کی پہلی صوبائی ایئرلائن “ایئر پنجاب” کے آغاز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ہفتہ کے روز لاہور میں پاکستان کی پہلی صوبائی ایئرلائن اور پہلی بلٹ ٹرین منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیرِ اعلیٰ نے لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین منصوبے کے آغاز کی اصولی منظوری بھی دے دی۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ ایئر پنجاب کے لیے ابتدائی طور پر چار ایئر بس طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئر پنجاب اپنی پروازوں کا آغاز اندرونِ ملک سفری سہولت فراہم کرنے سے کرے گی، جب کہ بین الاقوامی پروازیں ایک سال بعد شروع کی جائیں گی۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ نے لاہور ییلو لائن اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن منصوبوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر مریم نواز شریف کو ای ٹیکسی منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos