بچوں کے تحفظ کا پہلا ورچوئل مرکز قائم کر دیا گیا ہے:مریم نواز
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام اور اس کے…

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہاہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام اور اس کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں جن کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کا پہلا ورچوئل مرکز قائم کر دیا گیا ہے جس کا مقصد بچوں کا تحفظ اور انہیں بروقت معاونت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال کر دیا گیا ہے۔


