بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیزمواد بھی
بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیزمواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد اس علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان میں امن’ استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *