ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ جشن بہاراں 2025کے انعقاد کے حوالہ سے مائی ہیر سٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ مقامی سطح پر شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کےلئے جشن بہاراں کے پروگرام 09 اپریل سے 12 اپریل تک بھر پور طریقے سے جاری رہیں گے۔ان خیالات کا
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ جشن بہاراں 2025کے انعقاد کے حوالہ سے مائی ہیر سٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ مقامی سطح پر شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کےلئے جشن بہاراں کے پروگرام 09 اپریل سے 12 اپریل تک بھر پور طریقے سے جاری رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن بہاراں کے انعقاد کے حوالہ سے مائی ہیر سٹیڈیم میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے مائی ہیر اسٹیڈیم میں جاری تزئین و آرائش اور بحالی کے امور میں تیزی رفتار اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں کے موقع پر شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں مائی ہیر اسٹیڈیم کی خوبصورتی کو نکھارنے اور برقرار رکھنے کےلئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔۔جشن بہاراں کی تقریبات کو پررونق بنانے کےلئے زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شرکت یقینی بنائی جائیگی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *