جھنگ پولیس میں محکمانہ احتساب، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ایک اے ایس آئی سمیت دو اہلکار برخاست، متعدد افسران و اہلکاروں کو سزائیں
جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین نے اردل روم میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے محکمانہ احتساب کے تحت مختلف سزاؤں اور انعامات کا فیصلہ کیا ہے۔ کرپشن…

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین نے اردل روم میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کی سماعت کرتے ہوئے محکمانہ احتساب کے تحت مختلف سزاؤں اور انعامات کا فیصلہ کیا ہے۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر ایک اے ایس آئی جبکہ غیر حاضری پر ایک کانسٹیبل کو محکمے سے برخاست کر دیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ناقص تفتیش اور فرائض میں لاپرواہی پر تین سب انسپکٹرز اور ایک لیڈی سب انسپکٹر کی سروس ضبط کر لی گئی، جبکہ کارِ سرکار میں عدم دلچسپی پر 9 پولیس افسران و اہلکاروں کو جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح 24 پولیس افسران و اہلکاروں کو سنشور کیا گیا جبکہ 25 اہلکاروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔
ترجمان کے مطابق 15 پولیس افسران کے شوکاز نوٹسز فائل کر دیے گئے، جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 15 پولیس افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ غفلت، لاپرواہی اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمانہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور ہر افسر و اہلکار اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کے حوالے سے جواب دہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس میں سزا و جزا کی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا، جہاں فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی، وہیں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔


