جھنگ پولیس کے جوانوں کی سالانہ انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابیاں، ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے مبارکباد اور نقد انعامات
جھنگ: پولیس کی سالانہ انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں جھنگ پولیس کے جوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنیں اور میڈلز حاصل کرلیے۔ مقابلوں میں کانسٹیبل شاہ…

جھنگ: پولیس کی سالانہ انٹر رینج باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں جھنگ پولیس کے جوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنیں اور میڈلز حاصل کرلیے۔
مقابلوں میں کانسٹیبل شاہ زیب نے فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے جھنگ پولیس کا نام روشن کیا، جبکہ کانسٹیبل نعمان خان اور کانسٹیبل جواد حیدر نے گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ اسی طرح کانسٹیبل ثمر اقبال نے سلور میڈل جبکہ کانسٹیبل غلام مصطفےٰ نے براؤنز میڈل حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کامیاب جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے جوانوں کی جسمانی فٹنس، صحت مندی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ پولیس اہلکاروں کو جسمانی طور پر فٹ اور صحت مند رکھنے کے لیے مثبت سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔


