خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

حکومت، ایس آئی ایف سی کی جامع پالیسیوں سے ملک میں اہم معاشی پیشرفت

حکومت پاکستان کی موثر کاوشوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی جامع پالیسیوں کے باعث ملک میں اہم معاشی پیش رفت سامنے آ رہی ہے اور معاشی استحکام کی کوششیں…

حکومت، ایس آئی ایف سی کی جامع پالیسیوں سے ملک میں اہم معاشی پیشرفت

حکومت پاکستان کی موثر کاوشوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی جامع پالیسیوں کے باعث ملک میں اہم معاشی پیش رفت سامنے آ رہی ہے اور معاشی استحکام کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔

تقریبا پانچ سال بعد پہلی بار مارکیٹ یِیلڈز سنگل ڈیجٹس تک آ گئی ہیں اور پالیسی ریٹ سے نیچے ٹریڈ کا آغاز ہو گیا ہے۔ حکومت کی محتاط اور منظم قرض گیری حکمتِ عملی کے نتیجے میں حکومتی قرضوں کی لاگت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق مارکیٹ یِیلڈز میں مسلسل کمی سے نجی شعبے کیلئے قرض کی فراہمی کی گنجائش میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مالیاتی دبا میں بھی واضح نرمی آئی ہے۔ وزارتِ خزانہ نے اپنی بہترین شرائط پر مضبوط قرض گیری کرتے ہوئے فنڈنگ لاگت کم کی اور مارکیٹ استحکام کو مزید تقویت دی ہے۔

2021 کے بعد پہلی مرتبہ مارکیٹ یِیلڈز پالیسی ریٹ سے نیچے آئی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔ یِیلڈ کرو کے تمام حصوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ٹی بل کٹ آف ریٹس میں 29 سے 34 بیس پوائنٹس جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی مختلف مدتوں میں کٹ آف ریٹس 59 سے 70 بیس پوائنٹس تک کم ہوئے ہیں۔

پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی میں 450 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں حکومت نے 488 ارب روپے حاصل کیے، جبکہ نیلامی میں 1,458 ارب روپے کی بھاری بولیاں موصول ہوئیں جو مارکیٹ کے بڑھتے اعتماد کا مظہر ہیں۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فعال قرض مینجمنٹ کے تحت پاکستان رواں سال بھی قرض ادائیگی پر بچت کی پوزیشن میں ہے۔ ان کے مطابق یِیلڈز میں نرمی سے حکومتی قرضوں کی سروسنگ لاگت مزید منظم اور موثر ہو گی۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ حکمتِ عملی لیکویڈیٹی محفوظ رکھتے ہوئے ایس ایم ایز، زراعت، ہاسنگ اور روزگار پیدا کرنے والے شعبوں کو تقویت دے رہی ہے، جبکہ معیشت میں یہ پیش رفت نجی شعبے کی قیادت میں پائیدار معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں