خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

حکومت چند ماہ میں بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے، شزہ فاطمہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے قومی ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کی حقیقی استعداد کار سے استفادہ کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں…

حکومت چند ماہ میں بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے، شزہ فاطمہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے قومی ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کی حقیقی استعداد کار سے استفادہ کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں انڈس اے آئی ویک 2026 سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2025 میں منظور کی گئی قومی اے آئی پالیسی پاکستان کو صارف کے بجائے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز تیار کرنے والا نمایاں ملک بنانے کیلئے مرتب کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اے آئی کے جدت پر مبنی نظام اور بنیادی ڈھانچے کے قیام کے ساتھ ساتھ آگاہی پھیلانے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

شزا فاطمہ نے ملک میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے متعدد منصوبوں کا ذکر کیا، جن میں دس لاکھ نوجوانوں کی تربیت، سالانہ تین ہزار اے آئی اسکالرشپس اور اے آئی سے متعلق پچاس شہری منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ چند ماہ میں ملک کے بڑے شہروں میں فائیو جی سروسز متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں