728 x 90

خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسزنے دومختلف کارروائیوں میں 8خوارج کو ہلاک کردیا

خیبرپختونخوا،سکیورٹی فورسزنے دومختلف کارروائیوں میں 8خوارج کو ہلاک کردیا

خیبرپختونخوا میں دوالگ الگ کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ مؤثرکارروائی کے دوران خوارج کے سرغنہ خان محمد عرف خورے ۔خورے ۔ سمیت دو خوارج ہلاک جبکہ

خیبرپختونخوا میں دوالگ الگ کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

مؤثرکارروائی کے دوران خوارج کے سرغنہ خان محمد عرف خورے ۔خورے ۔ سمیت دو خوارج ہلاک جبکہ دو گرفتار کرلئے گئے۔

ہلاک خوارجی خان محمد عرف خورے ۔علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومت نے اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

لvvکی مروت میں خفیہ معلومات پر مبنی ایک اور کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ چھ خوارج کو ہلاک کردیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos