سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 9 دسمبر سے جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 43 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہیں۔ گزشتہ رات ضلع لکی مروت
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 9 دسمبر سے جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 43 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی ہیں۔
گزشتہ رات ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔
خیبر پختونخوا:
9 دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں 18 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
بلوچستان:
آج ضلع موسیٰ خیل اور پنجگور میں ہونے والے دو علیحدہ آپریشنز میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
بلوچستان میں 9 دسمبر سے اب تک 25 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک علاقے میں مکمل امن بحال نہیں ہو جاتا اور خوارج کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *