شہر کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،عادل شہزاد رانجھا
سیوریج منصوبوں پر بلاتعطل کام جاری ہے جلد ہی شہریوں کو اس ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گےریونیو پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے نقشہ فیس کی مد 1 کروڑ سے زائد رقم وصولوزیر…

سیوریج منصوبوں پر بلاتعطل کام جاری ہے جلد ہی شہریوں کو اس ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے
ریونیو پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے نقشہ فیس کی مد 1 کروڑ سے زائد رقم وصول
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی کی ہدایات کی روشنی میں شہر کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے یہ بات چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے عادل شہزاد رانجھا نے رنگ جھنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی. ان کا کہنا تھا کہ شہر میں سیوریج کے منصوبوں پر بلاتعطل تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور ڈپٹی کمشنر جھنگ خود اس کی نگرانی کررہے ہیں. چونکہ یہ بڑے منصوبے ہیں اس لئے ان میں کچھ وقت لگے گا لیکن ان منصوبوں کے فوائد چند ماہ میں ہی حاصل ہونا شروع ہوجائیں گے اور ان کی تکمیل کے بعد جھنگ شہر کے سیوریج کے مسائل تقریباً حل ہوجائیں گے. اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی کے ریونیو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں نقشہ فیس کی مد میں 1 کروڑ روپے زائد رقم وصول کرلی گئی ہے جب کہ تقریباً 15 کے قریب کمرشل دوکانوں، پلازوں اور دیگر اداروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی نئی مشینری کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے شہر کی صفائی میں مزید بہتری آئے گی ہم دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کر رہے ہیں اور ان میں اضافے کی بھی کوشش کی جارہی ہے تاکہ مستقبل میں مسائل میں ہر ممکن حد تک کمی لائی جاسکے


