وزیر اعظم کی رابطہ کار ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے بچوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبوں کیساتھ مل کر کام کرینگے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز کاپ29 کے دوران پاکستان پویلین میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور یونیسیف کے درمیان مفاہمت کی یادداشت
وزیر اعظم کی رابطہ کار ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے بچوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے صوبوں کیساتھ مل کر کام کرینگے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز کاپ29 کے دوران پاکستان پویلین میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی اور یونیسیف کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم کی رابطہ کار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نوجوان نسل اور بالخصوص پسماندہ طبقات کو درپیش مشکلات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قومی پالیسی مرتب کرینگے۔
انہوں نےکہا کہ ماحولیاتی طور پر متاثرہ علاقوں میں تعلیم صحت اور غذائی خدمات تک رسائی اسکولز اور کمیونٹیزکو شدید موسمی حالات سے بچانا پائیدار انفراسٹرکچر کیلئے سرمایہ کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *