میجر شبیرشریف شہیدنشان حیدر کی شہادت کی53 ویں برسی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ جمعہ کو منائی گئی۔ ان کی عظیم قربانی ہمیں یاددلاتی ہے کہ مادر وطن کے دفاع سے زیادہ کوئی مقصد مقدس نہیں ہے۔ انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ کے دوران میجر شبیر شریف کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے
میجر شبیرشریف شہیدنشان حیدر کی شہادت کی53 ویں برسی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ جمعہ کو منائی گئی۔
ان کی عظیم قربانی ہمیں یاددلاتی ہے کہ مادر وطن کے دفاع سے زیادہ کوئی مقصد مقدس نہیں ہے۔
انیس سو اکہتر کی پاک بھارت جنگ کے دوران میجر شبیر شریف کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے نزدیک دفاعی اعتبار سے انتہائی اہم حصے کا دفاع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
پانچ اور چھ دسمبر کی رات انہوں نے دو بدو لڑائی میں بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے چارجٹ رجمنٹ کے بھارتی کمپنی کمانڈر میجرنارائن سنگھ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔
انہوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے بھارتی ٹینکوں کو خودتباہ کیا اور دشمن کے جوابی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا۔
دشمن کے حملوں کے خلاف وطن عزیز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے میجر شبیر شریف شہید نے انیس سو اکہتر میں آج ہی کے روز شہادت پائی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *