خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
پاکستان

وزیراعظم کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہبازشریف نے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج (جمعرات) کوئٹہ میں قومی لائحہ عمل کی صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔بلوچستان…

وزیراعظم کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہبازشریف نے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ آج (جمعرات) کوئٹہ میں قومی لائحہ عمل کی صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔بلوچستان میں گزشتہ پیر کو ہونے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو اجتماعی عزم اور ویژن سے دور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں اور خوارج کی جانب سے ایک مذموم منصوبہ تیار کیا گیا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری اور لیویز کے افسر ،سپاہی اور شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہبازشریف نے کہا کہ 2018ء کے بعد دوبارہ سر اٹھانے والی دہشت گردی کو نہ صرف بلوچستان اور خیبرپختونخوا بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی کچل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے نقش قدم پر چل کر ملک کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریںگے۔

بعدازاں صوبائی اپیکس کمیٹی کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد ملک کے دشمن ہیں اور ان کا مکمل خاتمہ ہمارا مذہبی اور سیاسی فریضہ ہے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قومی پرچم کا تقدس رکھنے والوں کے ساتھ بات چیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں