728 x 90

وزیراعظم کا شامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لیے فوری اقدامات کا حکم

وزیراعظم کا شامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لیے فوری اقدامات کا حکم

وزیراعظم کا شامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لیے فوری اقدامات کا حکم وزیراعظم شہباز شریف نے شام میں موجود پاکستانیوں کی محفوظ اور فوری واپسی کے لیے ایک عملی منصوبہ ترتیب دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اسلام آباد میں آج ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا

وزیراعظم کا شامی صورتحال کے پیش نظر پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کے لیے فوری اقدامات کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے شام میں موجود پاکستانیوں کی محفوظ اور فوری واپسی کے لیے ایک عملی منصوبہ ترتیب دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اسلام آباد میں آج ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شام میں موجود پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ دمشق میں پاکستانی سفارتخانے میں ایک معلوماتی ڈیسک اور ہیلپ لائن قائم کی جائے تاکہ پاکستانی شہریوں سے رابطہ رکھا جا سکے۔

وزیراعظم نے وزارتِ خارجہ کے کرائسس مینجمنٹ یونٹ اور شام سمیت ہمسایہ ممالک میں موجود پاکستانی سفارتخانوں میں قائم معلوماتی ڈیسک کو ہدایت دی کہ وہ سیکیورٹی صورتحال کے بہتر ہونے تک 24 گھنٹے فعال رہیں۔

یہ اقدام شام میں موجود پاکستانیوں کی حفاظت اور ان کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی سنجیدہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos