خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

پاکستان اورترکیہ کامختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

پاکستان اور ترکیہ نے معیشت، تجارت،ثقافت اور عوام کی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔  یہ اتفاق رائے اطلاعات  ونشریات کے وزیر مرتضیٰ سولنگی اور پاکستان میں…

پاکستان اورترکیہ کامختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق

پاکستان اور ترکیہ نے معیشت، تجارت،ثقافت اور عوام کی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ اتفاق رائے اطلاعات  ونشریات کے وزیر مرتضیٰ سولنگی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پیکچی کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہوا۔

اپنےتاثرات میں مرتضی ٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے اور دونوں ملکوں نے مشکل اوقات میں ایک  دوسرے کی مدد کی ہے۔

وزیر اطلاعات نے ترکیہ میں حالیہ بم دھماکے کی سخت مذمت کی۔

 فریقین نے ذرائع ابلاغ ،ڈرامہ اور فلم کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زوردیا۔

 مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کو مل کر اپنی ثقافت کو فروغ دینا چاہئے، اس تناظر میں پاک چائنا سنٹر میں مشترکہ فلمیں دکھائی جاسکتی ہیں۔

 اپنے تاثرات میں ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان میں ترکیہ کی فلمیں لانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنی 100 ویں سالگرہ منارہا ہے اور ہم ان تقریبات کو پاکستان کے ساتھ یادگاربنانا چاہتے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں