وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے آج لاہور میں ایک پروقار تقریب کے دوران 40 ارب روپے کے راشن کارڈ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محنت کش طبقے کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا دیرینہ خواب آج پورا ہو رہا ہے۔ انہوں نے
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے آج لاہور میں ایک پروقار تقریب کے دوران 40 ارب روپے کے راشن کارڈ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محنت کش طبقے کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا دیرینہ خواب آج پورا ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈز ایک لاکھ پچیس ہزار مستحق خاندانوں کو دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ روزمرہ کی ضروریات باعزت طریقے سے پوری کر سکیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ یکم جون سے رجسٹرڈ مزدوروں کو ان راشن کارڈز کے ذریعے ہر ماہ 30,000 روپے کی امداد دی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ مزدور قوم کا فخر ہیں اور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ محنت کش طبقے کی فلاح اور بہتری کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مزدوروں کو بااختیار بنانے، ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی تحفظ فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *