خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمتوزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحدی واقعے سے متعلق افغان طالبان کا جھوٹا بیان مسترد کر دیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا اجلاسبین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہارجرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیاافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئیشزہ فاطمہ کا ورچوئل دنیا میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور
جھنگ

پولیس انٹرن شپ پروگرام کے گیارہویں بیج کی اختتامی تقریب کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس انٹرن شپ پروگرام کے گیارہویں بیج کی…

پولیس انٹرن شپ پروگرام کے گیارہویں بیج کی اختتامی تقریب کا انعقاد

وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں پولیس انٹرن شپ پروگرام کے گیارہویں بیج کی اختتامی تقریب کا انعقاد ، تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر فرینڈز آف پولیس یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے تحت مختلف سٹوڈنٹس کا دو ہفتوں پر محیط پولیس انٹرن شپ پروگرام کے گیارہویں بیج کا آغاز کیا گیا تھا۔جسکی آج اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ اور اے ایس پی فضل رحمان نے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے نیز انہوں نے نوجوانوں کو پولیس کی سروسز بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انٹرن شپ پروگرام میں مختلف کالج اور یونیورسٹی کے 25 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔ پہلے ہفتے میں سٹوڈنٹس کو پولیسنگ اور پولیس کی سروسز اور مختلف اقدامات کے متعلق تفصیلی طور پر بتایا گیا جبکہ انٹرن شپ کے دوسرے ہفتے تمام سٹوڈنٹس کو ضلع کے مختلف پولیس پراجیکٹس اور تھانہ جات میں اٹیچ کیا گیا جہاں پر انہیں عملی طور پر پولیس کے پراجیکٹس اور پولیس ورکنگ کو سمجھنے کا موقع ملا۔ انٹرن شب پروگرام کے اختتام پر ایس پی انویسٹیگیشن جاوید اقبال چڈھر ، اور اے ایس پی فضل رحمن نے سٹوڈنٹس میں سرٹیفیکیٹ تقسم کیے ۔ انٹرن شپ پروگرام سے حاصل ہونے والا تجربہ طلبا و طالبات کے کیرئیر ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہو گا ۔انٹرن شپ سے نوجوان طلبا کو نہ صرف پولیس ورکنگ اور چیلنجز کے بارے میں آگاہی حاصل ہوئی بلکہ طلباء معاشرے میں پولیس کے سفیر کے طور پر جائیں گے۔اے ایس پی فضل رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے مزید اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں