چنابینز ایلومنائی ایسوسی ایشن نے اپنا 9واں سالانہ عظیم الشان عشائیہ چناب کالج جھنگ کے سرسبز و شاداب لان میں منعقد کیاجس میں چناب کالج جھنگ کے مختلف بیچز کے فارغ التحصیل طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ تقریب سابق طلبہ کے لیے ایک یادگار موقع تھاجہاں انہوں نے اپنی تعلیمی زندگی کی
چنابینز ایلومنائی ایسوسی ایشن نے اپنا 9واں سالانہ عظیم الشان عشائیہ چناب کالج جھنگ کے سرسبز و شاداب لان میں منعقد کیاجس میں چناب کالج جھنگ کے مختلف بیچز کے فارغ التحصیل طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ تقریب سابق طلبہ کے لیے ایک یادگار موقع تھاجہاں انہوں نے اپنی تعلیمی زندگی کی یادوں کو تازہ کیا اور پرانی دوستیوں کو پھر سے جِلا بخشی۔
تقریب میں ایسوسی ایشن کے صدر و معروف اینکر و میڈیا پرسن امیر عباس، سینئر ایگزیکٹو ممبران، ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر عثمان اور محترمہ سحر شفقت نے بھی شرکت کی۔ ایلومنائی کوآرڈینیٹر عثمان جھگڑ نے مذکورہ تقریب کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی فرخ بلوچ اور مہمانِ اعزاز محترمہ عِریج ربانی کی موجودگی نے تقریب کو مزید معزز بنادیا۔
تقریب کی ایک خاص بات ایلومنائی کے لیے ایک مخصوص ویب سائٹ کا سافٹ لانچ تھاجو سابق طلبہ کی رجسٹریشن اور باہمی روابط کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ ایسوسی ایشن کے صدر نے ایگزیکٹو کمیٹی کے آئندہ انتخابات کے لیے ایک روڈ میپ بھی پیش کیاجس میں مستقبل کی قیادت اور ایسوسی ایشن کی ترقی کے خدوخال بیان کیے گئے۔
شرکا نے مزیدار عشائیے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دلکش لائیو میوزیکل پرفارمنس کا بھی مزہ لیاجس نے محفل کو خوشگوار بنا دیا۔ آخر میں ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے شرکا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیااور یوں یہ یادگار شام محبت و رفاقت کے لمحات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
مذکورہ پروقار تقریب میں اس امرکا بھی اعادہ کیا گیا کہ چنابینز ایلومنائی ایسوسی ایشن اپنے ممبران کے درمیان مضبوط روابط قائم رکھنے اور اپنے مادرِ علمی سے تعلق کو مزید مستحکم کرنے کے عزم پر قائم ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *