728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر وسٹاف سے ملاقات کرکے مریضوں کے علاج معالجہ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ سٹی کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرکے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر وسٹاف سے ملاقات کرکے مریضوں کے علاج معالجہ ، طبی سہولیات اور ہیلتھ سروسزبارے دریافت کیااورمزید بہتری کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا اور مریضوں و لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں،دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرے اور مریضوں کی بہترین دیکھ بھال اور علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos