خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاسائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
جھنگ

ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل سنے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات و مسائل کا ازالہ جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرنے اپنے آفس میں اوپن…

ڈپٹی کمشنر نے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل سنے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات و مسائل کا ازالہ جاری ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرنے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ازالہ کےلئے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل کا حل عوامی ریلیف کی جانب احسن اقدام ہے۔ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے افسران عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے موجود ہیں۔ اس ضمن میں شہری مسائل کے حل کے سلسلہ میں کسی بھی دفتر میں تشریف لا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ انکی شکایات و مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر تیز رفتار کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔تمام محکمے عوامی مسائل کے حل کے لئے کمر بستہ ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لیں اور اپنے دفاتر کے دروازے ان کے لئے کھلے رکھیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں