728 x 90

ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اوصاف صفدر واہلہ کے تبادلہ پر انکے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اوصاف صفدر واہلہ کے تبادلہ پر انکے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اوصاف صفدر واہلہ کے تبادلہ پر انکے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد ، اعزازی شیلڈ اور پھولوں کےگلدستے پیش کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن

ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اوصاف صفدر واہلہ کے تبادلہ پر انکے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد ، اعزازی شیلڈ اور پھولوں کےگلدستے پیش کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن اوصاف صفدر واہلہ کے تبادلہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں انکے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن ، ایڈیشنل ایس پی ، ڈی ایس پی سٹی سرکل ، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم ، جملہ ایس ایچ اوز سٹی سرکل اور انچارج برانچز شریک ہوئے ۔ ڈی پی او نے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی اوصاف صفدر واہلہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور انکی آئندہ تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران نے بھی پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ پروقار تقریب کے انعقاد پر پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈی ایس پی اوصاف صفدر واہلہ کا کہنا تھا کہ انکی جھنگ تعیناتی کے دوران بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنے اور پولیس افسران سے پیشہ ورانہ مہارت سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos