ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے 18 ہزاری میں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔
وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے عوام دوست ویژن کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔ ڈی پی…

وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے عوام دوست ویژن کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔
ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے اے ایس پی فضل رحمان و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز کے مختلف کاؤنٹرز کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او نے خدمت مرکز کو 24 گھنٹے اوپن رکھنے کی ہدایت کی اور انہوں نے پولیس خدمت مرکز میں درخواست گزاروں کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ بھی لیا
شہریوں نے اٹھارہ ہزاری میں پولیس خدمت مرکز کے قیام کو خوب سراہا،اور وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا


