پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر ٹریسنگ سسٹم کی مدد سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 106 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے۔ ڈی پی او جھنگ، ساجد حسین نے برآمد شدہ موبائل فونز، جن کی مالیت 42 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے۔اس موقع پر ڈی
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر ٹریسنگ سسٹم کی مدد سے گزشتہ دو ماہ کے دوران 106 مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لئے۔ ڈی پی او جھنگ، ساجد حسین نے برآمد شدہ موبائل فونز، جن کی مالیت 42 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے، ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے۔اس موقع پر ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ موبائل فون چوری یا گمشدگی کی صورت میں فوری رپورٹ درج کروائیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ استعمال شدہ موبائل فون خریدنے سے قبل “ای-گیجٹ” ایپ پر لازمی چیک کریں تاکہ کسی بھی غیر قانونی یا مسروقہ ڈیوائس کی خریداری سے بچا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں کو اس ایپ کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔برآمد شدہ موبائل فونز کی واپسی پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *