خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاریپاکستان ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
معیشت

گوادر کو افریقہ کیلئے ایک اہم برآمدی مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے،جنید انوار چوہدری

روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو نے وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مشرقی افریقہ تک براہِ راست سمندری راہداریوں کے قیام پر تفصیلی…

گوادر کو افریقہ کیلئے ایک اہم برآمدی مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے،جنید انوار چوہدری

روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو نے وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور روانڈا کے درمیان مشرقی افریقہ تک براہِ راست سمندری راہداریوں کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کراچی سے جبوتی اور ممباسا تک نئی شپنگ لائنز شروع کرنے کی تجویز زیر غور آئی۔ وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ مشرقی افریقہ کی پچاس کروڑ صارفین پر مشتمل مارکیٹ تک رسائی پاکستان کا اہم ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی سمندری راہداریوں سے تجارتی لاگت میں تیس فیصد تک کمی متوقع ہے جبکہ کراچیجبوتی روٹ کے آغاز سے ترسیل کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر کو افریقہ کے لیے مستقبل کے ایک اہم برآمدی مرکز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل اور ادویات کے لیے افریقی منڈیوں میں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچیممباسا روٹ سے علاقائی انضمام مزید مضبوط ہوگا اور بہتر بحری روابط سے پاکستانی برآمدات عالمی منڈی میں زیادہ مسابقتی بنیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے سمندری راستے بحرِ ہند میں پاکستان کے بحری کردار کو وسعت دیں گے۔

اس موقع پر روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو نے کہا کہ براہِ راست سمندری روابط سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا اور روانڈا کی چائے، کافی اور ایووکاڈو کی پاکستان تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں