728 x 90

صدر،وزیراعظم کا سال2025ء میں مضبوط پاکستان کے لیے اجتماعی کوششوں پرزور

صدر،وزیراعظم کا سال2025ء میں مضبوط پاکستان کے لیے اجتماعی کوششوں پرزور

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر پاکستانی عوام اور عالمی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغامات میں انہوں نے دوہزارپچیس میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھوک، غربت، جنگ، دہشت گردی، جرائم، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کے لئے دعا

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر پاکستانی عوام اور عالمی برادری کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغامات میں انہوں نے دوہزارپچیس میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھوک، غربت، جنگ، دہشت گردی، جرائم، فرقہ واریت اور طبقاتی تقسیم کے خاتمے کے لئے دعا کی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لئے اتحاد، نظم و ضبط اور سخت محنت ضروری ہے۔

صدر نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کیاجائے اوران کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی سہولت پر توجہ دی جانی چاہیے۔

نئے سال کی آمد پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم پر زور دیا کہ وہ 2025 میں ایک بہتر اور مضبوط پاکستان کے لیے اجتماعی طور پر کوشش کرے۔شہباز شریف نے کہا کہ ختم ہونے والا سال فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے لحاظ سے بدترین سال تھا، قابض افواج نے مظالم کی انتہاکردی۔ اسی طرح بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہمارے مظلوم بہن ، بھائی بھارئی قابض افواج کے مظالم کاشکار ہوئے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوہزارپچیس میں فلسطین اوربھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیرآزادی کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کریں گے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos