728 x 90

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرے گا،دفترخارجہ

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرے گا،دفترخارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوسروں کے اندرونی

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر مبنی گہرے اورمضبوط تعلقات کے لئے پرعزم ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترجمان نے کہا مختلف شعبوں میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ان تعلقات کو مثبت رفتار سے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کی محفوظ پناہ گاہوں پر گہرے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ، افغان حکام کو اس مسئلے کے حل کیلئے مرعوب کرنے کیلئے کوشش جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ باہمی تعلقات پوری طرح بحال ہو سکیں۔

کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کا کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے حوالے سے نقطہ نظر بالکل واضح ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل سمیت سندھ طاس معاہدے پر پوری طرح عمل کیلئے پرعزم ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos