وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں سنوکر چیمپئن محمد آصف سے ملاقات میں کہا کہ نوجوان اتھلیٹ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں سنوکر چیمپئن محمد آصف سے ملاقات میں کہا کہ نوجوان اتھلیٹ دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے حال ہی میں سری لنکا میں کھیلی جانے والی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی پر محمد آصف کو مبارکباد دی اور انہیں پچیس لاکھ روپے کا انعامی چیک پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ تین تین مرتبہ عالمی امیچور سنوکر چیمپئن شپ اور سارک سنوکر چیمپئن شپ جیت کر محمد آصف نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جو پاکستان کیلئے باعث افتخار ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک میں مزید سنوکر کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے محمد آصف کے ساتھ ملکر کام کریں اور نوجوانوں میں اس کھیل کے مزید فروغ کیلئے کوششیں کی جائیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *