منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال نے برطانیہ کے ساتھ گہرے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ انہوں نے بدھ کےروز پورٹکلس ہائوس ویسٹ منسٹر میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران کہاکہ پاکستان مشترکہ خوشحالی کے حصول کیلئے اہم شراکت داروں کے ساتھ تجارتی
منصوبہ بندی اورترقی کے وزیر احسن اقبال نے برطانیہ کے ساتھ گہرے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
انہوں نے بدھ کےروز پورٹکلس ہائوس ویسٹ منسٹر میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران کہاکہ پاکستان مشترکہ خوشحالی کے حصول کیلئے اہم شراکت داروں کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پرتوجہ دے رہا ہے ۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے میں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے اہم کردار کا بھی اعتراف کیا اورپاکستان کی ترقی کیلئے گہرے روابط قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کی ۔
انہوں نے ارکان پارلیمنٹ کو قومی ترقیاتی منصوبے ’’اُڑان پاکستان،، کے بارے میں بتایا جس کا مقصد چوبیس کروڑ پاکستانیوں کی اجتماعی ترقی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ منصوبہ معاشی اور سماجی ترقی کیلئے تیار کیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ’’اُڑان پاکستان،، منصوبہ معاشی اور سماجی ترقی کے درمیان توازن پیدا کرکے پاکستان کی مجموعی ترقی کویقینی بنانا ہے ۔
انہوں نے عالمی شراکتداروں کو مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے برطانیہ ، امریکہ، چین ، خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے ساتھ تذویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *