728 x 90

وزیراعظم کا ملک کومعاشی ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کاعزم

وزیراعظم کا ملک کومعاشی ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کاعزم

وزیراعظم محمدشہباز شریف نے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آج (منگل) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسرے اہداف کی طرح اس ہدف کو بھی حاصل کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ

وزیراعظم محمدشہباز شریف نے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج (منگل) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوسرے اہداف کی طرح اس ہدف کو بھی حاصل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افراط زر نو سال کی کم ترین سطح دو اعشاریہ چار فیصد پر آگیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں فنانس ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

محمدشہبازشریف نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب نے ایک سال کیلئے مؤخر ادائیگی پر1.2 ارب ڈالر کی آئل فیسلیٹی کیلئے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ ہزارہ میں ایک آبی سکیم کیلئے اکتالیس ملین ڈالر بھی فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو چھوڑ کر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ماہ مقدس کے دوران شفاف طریقے سے عوام کو رعایتی نرخوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن کو یقینی بنانے کے لیے قربانیاں دینے پر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ سنہرے الفاظ میں لکھی جائیں گی۔

کل منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پورا پاکستان بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گا جو بھارت سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos